• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائے ملک کو کن خطرات کا سامنا ہے ،خورشید شاہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک انتہائی خطرناک حالات سے دوچار ہے، اسکی نشاندہی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی کی اور کہا کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کا صرف چار شخصیات کو علم ہے، وزیر داخلہ کو ان کیمرہ بریفنگ دیکر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے، اگر ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے تو پاکستان پیپلزپارٹی ملک کو بچانے کےلئے سب سے آگے ہوگی ۔ وہ یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔

تازہ ترین