ملتان، (نمائندہ جنگ) ملتان بنچ تنازع پر ہڑتال کے فیصلے پروکلا 2گروپوں میں تقسیم ہو گئے۔ صدرہائیکورٹ بارشیرزمان ، میاں عباس اور شیخ غیاث الحق کے درمیان سینئرجج کی عدالت میں تلخ کلامی ہوئی، معاملہ کو حل کرنے کے لئے جنرل ہاؤس اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دے دی گئی،جنوبی پنجاب کے وکلاکا نمائندہ کنونشن آج طلب کر لیا گیا،ملتان سمیت کئی شہروں میں گزشتہ روز عدالتی بائیکاٹ کیا گیا جس کی وجہ سے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،تفصیل کے مطابق ملتان بنچ تنازع پر ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز کی جانب سے گزشتہ روز14 ویں دن بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ کی کال دی گئی تھی تاہم چند وکلاکی جانب سے عدالتوں میں پیش ہونے کی اطلاع پرصدرہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی دیگر وکلااور عہدیدار عدالتوں میں پہنچے اوروکلاکو ہڑتال کے فیصلے پر عمل درآمد کر نے کا کہا، اس دوران سینئرجج کی عدالت میں سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل میاں عباس احمداورسابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بارشیخ غیاث الحق نے صدربارکو عدالت سے جانے اوروکلاکو پیش ہونے سے روکنے سےمنع کردیا اس دوران تلخ کلامی بھی ہوئی۔