اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے پائوں پر خود کلہاڑی ماری ، نواز شریف اور ان کا خاندان جیل جارہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کے جتنے وکیل پیش ہوئے وہ میرے دوست ہیں۔انہوں نے کہا کہ سو فیصد اپوزیشن عمران خان کو مانتا ہوں جبکہ پیپلز پارٹی کو صرف40سے 45فیصدتک اپوزیشن مانتاہوں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پرویز مشرف میرے رابطے میں نہیں ،جو کر رہے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے۔