کوئٹہ(پ ر)ناظم اسلامی جمعیت طلباء ژوب رحیم اللہ کاکڑ نے بیان میں کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء ژوب میں جشن آزادی کے حوالے سے گیارہ اگست کو ژوب ڈگری کالج میں مختلف تقاریب کا انعقاد کرے گی علاوہ ازیں سانحہ8اگست کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلباء ژوب کی جانب سے ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی بلوچستان کے سابق امیر اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر عبدالمتین اخوندزادہ شرکت کریں گے اس کے علاوہ اس تقریب میں مختلف وکلاء بھی شرکت کریں گے ۔