• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف شہدا کی بددعا سے سڑکوں پر ٹھوکریں کھائینگے، شیخ رشید

Nawaz Sharif Will Stumble On Roads With Curses Of Martyred Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف 14 شہدا کی بددعا سے اب سڑکوں پر ٹھوکریں کھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوج اور عدلیہ کے خلاف نکل رہے ہیں ، نواز شریف فوج سے این آر او اور راستہ مانگ رہے ہیں کہ ٹرائل نہ ہو۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی ادارے نے نواز شریف کو راستہ یا چھوٹ دی تو عوام اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف جی ٹی روڈ کے راستے ہی لاہور جائیں گے، ان کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سیاسی مخالفین پر لرزہ طاری ہے اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

تازہ ترین