• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ وفاقی سیکرٹری کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ صوبائی حکومتوں سے فوری رابطہ کر یں اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ، واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں  اضافہ ہو گیا ہے ،شوگر ملز کی جانب سے سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث تھوک مارکیٹ میں چینی کے پچاس کلو گرام تھیلے کی قیمت بڑھ کر 2850روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں  حکومت کی متعین کردہ  قیمت 55روپے میں 7روپے اضافے سے 62روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر دکاندار قلت کو جواز بنا کر 65روپے فی کلو پر بھی فروخت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین