• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ، خط آج گورنر کو بھیجا جائیگا

 پشاور(نمائندہجنگ)  تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے مبینہ ہارس ٹریڈنگ متعلق بیان پر قانونی کاروائی کیلئےڈرافٹ تیار کرلیا جو آج گورنر خیبر پختونخواکو ارسال کیا جائیگا جس میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 63,62کے تحت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم نامہ جاری کریں ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی نے  وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے اپوزیشن کے سات اراکین کی حمایت کے دعویٰ کو ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرائی ہے جبکہ اب انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہارس ٹریڈنگ بیان سے متعلق قانونی کاروائی کیلئے  خط گورنر کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ضیا اللہ آفریدی کی جانب سے تیار کردہ قانونی ڈرافٹ میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل63,62کے تحت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا حکمنامہ جاری کریں، قانونی ڈرافٹ میں جس بیان کا ذکر کیا گیا ہے اس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 7ارکان اسمبلی کو خریدنے کا اعتراف کیا ہے جس سے نہ صرف ارکان اسمبلی بلکہ پورے ایوان کی توہین کی گئی ہے، ضیا اللہ آفریدی کی قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد تیارکردہ قانونی ڈرافٹ میں قانونی نکات شامل کئے گئے ہیں جس میں ایوان میں وزیر اعلیٰ کو 68ارکان کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود انہوں نے 75ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے ڈرافٹ میں گورنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس7ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ ان کے نام بتائیں کیونکہ وزیر اعلیٰ کا یہ بیان ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں آتا ہے اور آئین کے آرٹیکل62 ، 63 کے تحت وزیر اعلیٰ کے خلاف کاروائی کرکے ان کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا حکمنامہ جاری کیا جائے۔

تازہ ترین