• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ آج ٹریفک کیلئےبندرہے گی ، پیدل افرادجاسکیں گے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) مری روڈ آج ٹریفک کے لئے صبح سے بندکردی جائے گی روٹ پرصرف پیدل افرادکوجانے دیاجائے گا ۔ ریلی میں آنے والی گاڑیوں کے علاوہ لنک روڈزسے کسی موٹرسائیکل یاگاڑی کو روٹ پرنہیں آنے دیاجائے گا۔منگل کو راولپنڈی پولیس نے تھانہ مندرہ ،روات ،نصیرآباد اورویسٹریج کے علاقوں سے بڑی تعدادمیں کنٹینرپکڑے جنہیں روٹ کے اردگردکے علاقوں کوبندکرنے کے لئے استعمال کیاجاناتھا تاہم بعدازاں رات کے وقت یہ کنٹینرچھوڑدیئے گئے اورفیصلہ ہواکہ مری روڈکوجانے والے راستوں کوریڑھے اورقناتیں لگاکربندکیاجائے گا اوررات گئے پولیس نے ہتھ ریڑھے اورقناتوں کاانتظام شروع کردیا ۔ذرائع کے مطابق ریلی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس سپیشل برانچ راولپنڈی کے تین سوکے قریب اہلکاربھی ڈیوٹی سرانجام دیں ۔ لال حویلی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اوریہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے ریلی کے راستوں میں واقع نوازشریف پارک ،کمیٹی چوک پارک ،لیاقت باغ ، شاہ دی ٹاہلیاں قبرستان اورتمام عبادت گاہوں پراضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،اورپولیس کوہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ پارکوں اورروٹ کے راستے میں آنے والے چاندنی چوک ،سکس روڈ فلائی اوورزکمیٹی چوک انڈرپاس اورریالٹوچوک کے انڈرگراؤنڈ ٹنل میں کوئی گاڑی یاموٹرسائیکل نہ کھڑی ہونے دی جائے ۔فیض آبادسے مریڑچوک تک جن افسروں اوراہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے انہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 7بجے سے پہلے اپنی ڈیوٹی کی جگہ پرپہنچ جائیں اورجب تک انہیں حکم نہ ملے اپنی جگہ کسی صورت نہ چھوڑیں ، ادھرتمام ایس ایچ اوزسے اس بات کے کلئیرنس سرٹیفیکیٹس جمع کرانے کوکہاگیا کہ ان کے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات ہدایات کے مطابق مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ دریں اثنا پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ریلی کے شرکاء کو ایمرجنسی کورمہیاکرے گی۔ ریسکیو1122کی ترجمان دیباشہنازنے بتایاکہ اس مقصدکے لئے کل 16گاڑیاں ڈیوٹی کریں گی جن میں 12 ایمبولینسزاور4آگ بجھانے والی گاڑیاں شامل ہیں ،جبکہ سٹاف کے 150افرادفرائض سرانجام دیں گے ایمرجنسی کورکے لئے پنجاب ہاؤس ،فیض آباد،شمس آباد،چاندنی چوک ،کمیٹی چوک مریڑچوک کچہری چوک اور مسہ کسوال میں ریسکیوسٹاف موجودہوگا۔
تازہ ترین