• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(آئی این پی) سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کی رات گئے طبیعت ناساز ہوگئی۔ فیملی ڈاکٹر کے مطابق تیس گھنٹے مسلسل سفر کے باعث طبیعت خراب ہوئی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی ہے ، طاہر القادری کا کہنا ہے جب تک شریف خاندان منطقی انجام تک نہیں پہنچے گا،آرام نہیں کریں گے۔عوامی تحریک کے کارکن اپنے قائد کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے قائد کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین