• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمر میں تکلیف کی وجہ سے ریلی میں شرکت نہیں کی، چوہدری نثار

Not Attend The Rally Because Of The Backache Ch Nisar

ن لیگی رہنما چودھری نثار علی خان نے کہا کہ کمر میں تکلیف کی وجہ سے ریلی میں شرکت نہیں کی، میاں صاحب نےخودبھی آرام کرنےکا مشورہ دیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی چودھری نثار علی خان آج قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے ، انہوں نے اراکین قومی اسمبلی سے غیر رسمی مشاورت بھی کی اور نواز شریف کی ریلی میں اپنی عدم شرکت کی وجہ بھی بتائی ۔

چودھری نثار کا کہنا ہےکہ وہ پچھلے کئی دنوں سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں ، اسی تکلیف کی وجہ سے انہوں نے ریلی میں شرکت نہیں کی ۔

اس موقع پر چودھری نثار نے اسمبلی میں حکومتی اراکین کی عدم دلچسپی کا بھی نوٹس لیا اور کہاکہ حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی سےاچھا پیغام نہیں جارہا،اسمبلی کی کارروائی چلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

تازہ ترین