امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کرنے کے بجائے سب پر لاگو کیا جائے ،سابق وزیراعظم بار بار سازشوں کی بات کر کے قوم کو دھوکا نہیں دے سکتے۔
لاہورسے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت کس کے خلاف احتجاج کررہی ہے، اگر حکمرانوں کو عدالتی فیصلے منظور نہیں آئین کی بالادستی کیسے ہوگی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ نوازشریف یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پر اپنی تقریر دوبارہ سنیں، گیلانی کو دیے گئے مشوروں پر عمل کریں تو مطلع صاف ہو جائے گا۔