لاہور( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تا حیات نااہلی کے لئے درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ، چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ سماعت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست رانا علم دین غازی ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، کیونکہ دونوں رہنمائوں کے خواتین بارے سکینڈل سامنے آچکے ہیں۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اب عمران خان اورشیخ رشید صادق اور امین نہیں رہے،اس لئے انہیں تاحیات نااہل قرار دیا جائے، درخواست میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔