• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈاپ اسکینڈل ،یوسف رضا گیلانی پیش نہیں ہوئے

کراچی (ایجنسیاں ) کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ودیگر کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کے26مقدمات کی سماعت جج کی رخصت کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ ٹڈاپ اسکینڈل کے مقدمات کی سماعت پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمات میں 25مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

تازہ ترین