• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، عمران اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین  شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ  نےرانا علم دین غازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں  کہا گیا کہ عمران خان اور شیخ رشید خواتین  کےحوالے سے سکینڈلز کی وجہ سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، انہیں  تاحیات نا اہل قرار دیا جائے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  شواہد  کہاں ہیں ؟ چیف جسٹس  نے واضح کیا کہ ہائیکورٹ متعلقہ فورم نہیں ہے جس پر درخواستگزار نے درخواست واپس لے لی  اور ہائیکورٹ نے  واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔
تازہ ترین