• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی کی تقریب،وزیراعظم نے یادگار جمہوریت پر صدر کے ہمراہ پھول چڑھانے کیلئے رضا ربانی کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد( طاہر خلیل) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،17 برس بعد یوم آزادی پر پرچم کشائی پارلیمنٹ ہائوس منتقل اور یادگار جمہوریت پر صدر کے ہمراہ پھول چڑھانے پر آمادگی کااظہار کیاگیا ہے, رضا ربانی نے جمہوریت کے گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صدر مملکت اور وزیر اعظم کو پارلیمنٹ ہاؤس میں تعمیر کی گئی یادگارجمہوریت پرپھول چڑھانے کی دعوت دی تھی۔ یادگار جمہوریت پر یہ تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں 14اگست2017کوپرچم کشائی سے پہلے منعقد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ نے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات کی ہے جنہوں نے صدر مملکت کے ہمراہ یادگار جمہوریت پر خراج تحسین پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم نے چیئرمین سینٹ کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے یوم آزادی کی تقریب پرچم کشائی کو 17برس کے طویل وقفے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کرنے کی منظوری دی ہے۔سیکرٹری سینٹ کی جانب سے وزیراعظم کے سیکرٹری کو یاد دہانی کے خط لکھے جانے کے بعد وزیر اعظم نے ذاتی طور پر چیئرمین سینٹ کو تقریب پرچم کشائی پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کرنے سے متعلق آگاہ کیا ۔
تازہ ترین