وفاقی وزیر خزانہ’ ریونیو‘ نجکاری سنیٹر محمد اسحاق ڈار آج ملک بھر کے بارہ لاکھ ٹیکس گزاروں کی ڈائریکٹری ایف بی آر ویب سائٹ پر جاری کریںگے۔
ایف بی آر ڈائریکٹری کی مدد سے سال بھر میں ادا کیا گیا ٹیکس ویب سائٹ پر دیکھا جا سکے گا۔
قومی ٹیکس ڈائریکٹری کے اجراء کی تقریب ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں آج قبل از نماز جمعہ منعقد ہوگی۔