ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے۔
ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں روسی شہر سوچی میں ہونے والے ایک آئس ہاکی میچ کے دوران دیکھنے کو ملا جس میں میزبان روس اور کینیڈا کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔
میچ اپنے اختتامی مراحل میں تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان چھوٹے سے جھگڑے سے شروع ہونے والی بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جہاں مدِ مقابل کھلاڑیوں نے کھل کر لاتوں گھونسوں کا استعمال کیا۔
کہیں کوئی کسی کی ہاکی اسٹک سے دھنائی کرتا نظر آیا تو کوئی فلائنگ ککس اور گھونسوں سے مخالف ٹیم پر بھاری پڑتا دکھائی دیا ۔
اس موقع پر میچ ریفریز نے غیر معموملی صبرو تحمل اور بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا ۔