کراچی (اسٹاف رپورٹر) عیسیٰ لیب اوپن نیشنل جونیئر اینڈ سینئر ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر 18 سنگلز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ نعمان آفتاب نے امین شفیع کو 6-3 اور 6-3سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کرلیا۔
علاوہ ازیںچیمئپن شپ کے آخری روز منیز سنگلز میں خالد علی نذر نے اسد خان کو قابو کیا۔ پہلا سیٹ خالد علی نذر نے 6-4سے، دوسرے سیٹ میں دونوں کے درمیان مقابلہ ٹائی بریکر پر گیا جس میں (7) 6-7 اور آخری سیٹ میں 10-2سے کامیابی حاصل کی۔ لیڈیز سنگلز فائنل میں ٹاپ سیڈ حانیہ نوید کو ملائکہ کو 6-0 اور 6-0 سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
مردوں کا ڈبلز ٹائٹل نمیر شمسی اور پربت کمار کی جوڑی نے اسد خان ور عقیل شیخ کو 6-2 اور 6-2سے شکست دی۔ گرلز انڈر 18سنگلز فائنل میں حانیہ نوید نے عروج الطاف کو باآسانی 8-2سے شکست دی۔ فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی کرنل طاہر نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور دیگر کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔