• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ذاتی مسئلے پر ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ، خبر ایجنسی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف ذاتی مسئلے پر ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں، اُن کی سیاست ختم ہوچکی ہے لیکن سانپ ابھی مرا نہیں زخمی ہوا ہے وہ عدالتوں کیخلاف سڑکوں پر نکل کر توہین عدالت کر رہے ہیں، تمام تر سرکاری مشینری استعمال کرنے کے باوجود سابق وزیراعظم کا شو بری طرح سے فلاپ ہوا،میاں صاحب اپنے بھائی پر اعتماد نہیں کر رہےکسی اور پر کیا کریں گے، میڈیا کے ذریعے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی پیغام بھجوا رہا ہوں کہ وہ بھی تیار ہوجائیں ایل پی جی کیس میں انہوں نے بہت کمیشن کھایا ہے دعویٰ کرتا ہوں بہت جلد بمعہ ثبوت عدالت سے رجوع کروں گا۔جمعے کوپریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید احمد نےکہا کہ نواز شریف کا کھیل ختم ہو چکا ہے اب تو وہ اپنے بھائی پر بھی اعتماد نہیں کر رہےکسی اور پر کیا کریں گے، نوازشریف ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو دائو پر لگانے جارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 13اگست کی رات لیاقت باغ میں جلسہ اور آتش بازی کی تقریب کیلئے عمران خان کو دعوت دی تھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری دعوت قبول کرلی، انہوں نے کہا کہ 14اگست تک لال حویلی کا دفتر لیاقت باغ میں رہے گا، آتش بازی ہماری چالیس سالہ روایت ہے۔

تازہ ترین