عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تصادم ہونے جا رہا ہے، نظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں، نظام لپیٹنے کے مؤجد نوازشریف ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ اُن کا عدالت میں احتساب نہ ہو، ان کو پتہ نہیں تھا کہ شیخ رشید کی 62ایف اور 63کی درخواست زیرسماعت ہے جس پرنوازشریف کوسمیٹ دیا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف چاہتےہیں کیونکہ انہیں سمیٹ دیاگیا ہےتونظام بھی لپیٹ دیاجائے، نظام لپیٹنے کے پچاس پچاس فیصد چانسز ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج نے واضح پیغام دیا ہےکہ آئین اورقانون کا دفاع کیا جائے گا، لاہور میں آرمی چیف نےکہا کہ قانون کی علمبرداری میں کسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ حالات کشیدہ ہونےجارہے ہیں، نوازشریف یہی چاہتے ہیں، راولپنڈی کے جلسے میں ہم نے ایسے خیالات کا اظہار کیا جیسے نوازشریف کرنے جا رہے ہیں تو سمجھیں سسٹم ختم ہونے جا رہا ہے اور نیا نظام آنے والا ہے جس کی بازگشت پنڈی میں سنی جارہی ہے۔