• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے ملاقات کا فیصلہ جنرل ہائوس اجلاس میں ہو گا، صدر ہائیکورٹ بار ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ملتان  کے صدر شیر زمان قریشی نے 15اگست کو وفد کی صورت میں چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے حتمی فیصلہ کی منظوری ملتان بار کے جنرل ہائوس اجلاس سے حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ،ہائیکورٹ وڈسڑکٹ بار ملتان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ آج پہلے سے زیادہ مظبوط ہیں ،بعض دوستوں کی جانب سے نفاق کے مفروضے دکھی کر دیتے ہیں اور اگر سیاست ہی کھیلنی ہے تو وکلا اپنے ہاتھوں سے ہتھکڑیاں لگا کر لاہور پھینک آئیں، کالے کوٹ کی عزت  کی جدوجہد کر رہے ہیں اس تحریک کو کبھی سیاست کیلئے استعمال نہیں کیا ، لاہور پیش ہونے کا مشورہ تسلیم کیا جائے گا نہ ہی کسی بار کے دبائو میں آئیں گے،وکلاء نے بے پناہ عزت دیدی جس پر مہینوں جیل میں رہنے کو تیا ر ہوں،ملتان انتظامیہ نے چیف منسٹر کے طیارے  پر لاہور جانے کی آفر کی لیکن میں جیل کو ترجیح دیتا ہوں،نوٹس کی واپسی تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا،رشید اے رضوی،آفتاب باجوہ اور ثمینہ محمود رانا کی کوششوں سے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے مداخلت ومذاکرات کا فیصلہ کیا ہےجسکی تفصیلات سے بار کو فوری آگاہ کرینگے۔

تازہ ترین