آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍ذوالقعدہ 1439ھ 21؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے امور یمن نے ایران پہنچ کر وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔

عربی ٹی وی العالم کے مطابق یواین کے خصوصی ایلچی اس دورے کے دوران ایرانی حکام سے یمن سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی ہے۔

اسماعیل اولد شیخ نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں یمن میں جنگ بندی اور امن کی صورتحال پر گفتگو کی ،ایران نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل اولد شیخ اس سے قبل یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں بعض عرب ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے گذشتہ 2 سال کے زائد عرصہ سے جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں