اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی سے وزیر اعظم ہا ئوس میں ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے چین کے نائب وزیر اعظم کا گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار دوست اور اسٹر یٹجک پارٹنر ہیں۔پاک چین دو طرفہ روابط آزمودہ ہیں۔سی پیک کے بعد ہمارے تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔سی پیک نہ صرف ریجن بلکہ اس سے بھی آگے کے ملکوں کیلئے گیم چینجر ہے۔دو نوں ر ہنمائوں نے تمام دو طرفہ امور پر جا مع بات چیت کی ۔ علا قائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دو نوں ر ہنما ئوں نے سی پیک پر عمل در آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چینی نائب وزیر اعظم نے وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کو پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ میرا دورہ دو نوں آہنی بھائیوں کے قریبی تز ویراتی تعلقات اور پا کستا ن کیلئے چینی سپورٹ کا مظہر ہے۔ انہوں نے چین کے بنیادی ایشوز پر پاکستان کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔دو نوں ر ہنما ئوں نے باہمی دلچسپی کے تمام ایشوز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔چینی سفیر کے علاوہ وزیر خارجہ خواجہ آصف ،وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ، سیکر ٹری خارجہ تہمینہ جنجو عہ بھی تقریب میں موجود تھے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔