• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر :قانون نافذ کر نے والے اداروں کے درمیان نشانہ بازی کے مقابلے

گوادر (نامہ نگار) قانون نافذ کر نے والے اداروں کے درمیان فائر نگ رینج کے مقابلے منعقد کیے گئے۔جشن آزادی کے سلسلے میں گزشتہ روز گوادر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان فائر نگ رینج کے مقابلے کر ائے گئے مقابلے میں پو لیس، ایف سی اور لیو یز فورس کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ مقابلے کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔ فائرنگ رینج میں لیو یز فورس، ایف سی اور پو لیس کے ماہر نشانہ بازوں نے پیشہ ورانہ مہارت  کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر نعیم بازئی، کرنل ایف سی علی ، ایس ایس پی  برکت کھوسہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین