راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے یوم آزادی کے حوالے سے سکیورٹی پروگرام جاری کر دیا۔ 13اور14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے تقریباً اڑھائی ہزار افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ مرکزی شاہرائوں پر سپیشل پکٹنگ کی گئی ہے۔ سی پی او اسرار احمد خان عباسی نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائیگی اور اُن کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ چیف ٹریفک آفیسر چوہدری یوسف علی شاہد کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز خان کے کے حکم پر ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی سکواڈ بنا دیئے گئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے۔ ایلیٹ فورس گشت کریگی۔ مری جانے والے سیاحوں کیلئے بھی پانچ سو پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔