اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ترجمان سابق وزیر داخلہ محمد اسلم شاہد کاکہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سوشل میڈیا پر نہ کوئی ذاتی اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی فیس بک، ٹوئیٹر یا سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر انکے نام سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے سابق وزیر داخلہ کے بیانات کے اجرا اور تشہیر کیلئے محض پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا جیسے مصدقہ ذرائع ابلاغ ہی برؤے کار لائے جاتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پر سابق وزیر داخلہ کے نام سے جعلی اکاؤنٹس کا بنایا جانا اور ان سے من گھڑت بیانات کا منسوب کیا جانا غیر اخلاقی اور قابل افسوس امر ہے۔