• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئےنواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہیگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 1990ء میں موٹر وے اور انفراسٹرکچر کے جال کا جو خواب دیکھا تھا اس کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری جیسے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔یہ وہ تمام وعدوں کی تکمیل ہے جو 2013ء میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پاکستان کی عوام سے کیے تھے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،میاں محمد نواز شریف کے وعدوں کو لے کر آگے چلیں گے اور وہی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا اور پاکستان (ن) لیگ کی قیادت میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا قائد اعظم کا مقصد تھا کہ پاکستان ایک پرعزم جمہوری قوت بن کر ابھرے اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کے اندر آئین اور قانون کی حکمرانی ہواور عوام کی حکمرانی ہو۔ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی میں سترویں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ قائد اعظم کا مقصد تھا کہ پاکستان ایک پرعزم جمہوری قوت بن کر ابھرے اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کے اندر آئین و قانون کی حکمرانی ہو اور عوام کی حکمرانی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب آج وعدہ کریں کہ ہم پاکستان کے آئین کو پڑھنا شروع کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین نے قربانیاں دیں ۔افواج پاکستان نے قربانیاں دیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس جس کا تعلق کسی بھی صوبہ سے ہو انہوں نے شہادتیں دیں۔پاکستان کی عوام جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کیا۔
تازہ ترین