• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم ڈرامہ فلم ’مائی فرینڈ ڈیہمر‘کا نیاٹریلر

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم مائی فرینڈ ڈیہمرکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مارک میئرز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھوم رہی ہے جو نو عمری کے دوران گھریلو زندگی سے تنگ آکر ایک سیریل کلر بننے کا ارادہ کرلیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں این ہیچ، ونسینٹ کارتھیسر، ڈیلاس رابرٹس، مائلز رابنز اور کیمرون میک کینڈری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جیارجیو اینجلینی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 3نومبر کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین