• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں یوم آزادی پر شاندار تقریب کا انعقاد

برمنگھم(ابرار مغل) وطن عزیز کا 70واں جشن آزادی انتہائی ملی و قومی جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں منعقد ہوئی جہاں قونصلر جنرل آف پاکستان سید احمد معروف نے بچوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ اس تقریب میں کمیونٹی کی مختلف نمایاں اور اہم شخصیات کے علاوہ خواتین اور برٹش نیوی کے دستے نے خصوصی طورپرشرکت کی۔

پرچم کشائی کے بعد قونصلیٹ کے فنکشن ہال میں تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، سید احمد معروف نے صدر و وزیراعظم پاکستان کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ برمنگھم نے پاکستان کے سترویں جشن آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ برمنگھم اور گرد و نواح کے پاکستانی مل کر وطن عزیز کے جشن آزادی میں شریک ہوسکیں۔ وائس قونصلر میاں عظمت فاروق ایم پی خالد محمود، اوورسیز ایم ایل اے راجہ جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

تازہ ترین