• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(15اگست)نواشریف کا امتحان اور قوم کی آزمائش

وجاہت مسعود

٭ وجاہت مسعود صاحب درست فرمایایہ وقت سابق وزیراعظم کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہےکیونکہ ایک طرف ان کو تاحیات سیاست سے نااہل کردیا گیا ہے دوسری جانب اب وہ پارٹی کے سربراہ بھی نہیں رہےجب کہ وہ اس ملک کے عظیم لیڈر اور تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم تھے ۔ (راشد عزیز)
٭جناب خدا کا شکر ہے کہ بہت زیادہ خطرات کی موجودگی میں سابق وزیراعظم کا قافلہ بخیریت اپنی منزل مقصود پر پہنچ گیا اور اس دوران کوئی بھی بڑاسانحہ رونما نہیں ہوا ۔ (بتول بانو )
٭ جناب میرا نہیں خیال کہ اس قافلے میں عبدالقیوم خان کے قافلے جیسا جوش و خروش تھا اتنے بڑے لیڈر کو جیسا ویلکم لاہور اور گوجرانوالہ میں ملا ویسا پورے جی ٹی روڈ پر ملنا چاہئےتھا۔ (حیاء عباس)
٭اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف ایک بڑے لیڈر ہیں اور اس بات کو جی ٹی روڈ بالخصوص لاہور کے عوام نے ثابت کر دکھایا ہے اور اس بات کا اقرار سابق وزیر اعظم نے متعدد جگہوں پر اپنے خطابات میں بھی کیا ہے۔ (علی زین )
٭1986 میں بھی عوام نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا بہت والہانہ استقبال کیا تھا اور کئی نامور لیڈر ان کے ٹرک کے ساتھ لٹکتے دکھائی دئیے تھے ۔ (شہریار اشرف)
٭جناب سابق وزیر اعظم کی جانب سے میاں رضا ربانی کی تجاویز پر مل کر ساتھ چلنے کی حامی بھرنا قابل ستائش ہے اداروں کو آپس میں ٹکرانے کی بجائے ساتھ چلنا چاہئے اسی میں ملک اور قوم کی بھلائی ہے۔ (ناہید گل)
٭میرا خیال ہے کہ اب آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا وقت نہیں ہے اور نہ ہی ملک ابھی اس قسم کی ترمیم کا متحمل ہو سکتا ہے لہٰذا اس بات کو تمام سیاسی پارٹیاں بھی بخوبی جانتی ہیں اس لئے وہ اس قسم کے کسی اقدام کو سپورٹ نہیں کریں گی۔ (ساجد علی )

تازہ ترین