گھوٹکی( نامہ نگار) گھوٹکی کے کچے کے علاقہ آندل سندرانی تھانے کی حدود گاؤں جمال چاچڑ کی رھائشی دو بچیاں چار سالہ اقرا اور چھ سالہ حلیماں چاچڑ گھر کے قریب کھیل رہی تھیں کہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ بعد ازاں دیہاتیوں نے ڈوبنے والی بچیوں کو سیلابی پانی سے نکالا جس کے بعد دونوں بچیوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انکو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔