• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارننگ شو’جیو صبح پاکستان‘ میں آج سے ’شادی ویک ‘ کا دلکش آغاز

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی “ کے ناظرین اپنی صبحیں روشن، تروتازہ اور دلکش بنانے کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ بدھ سے ”جیو ٹی وی“ کے مارننگ شو ”جیو صبح پاکستان“ میں ”شادی ویک“ کا آغاز ہورہا ہے۔ خوبصور ت گفتگو کے سبب شہرت حاصل کرنے والی شائستہ لودھی جنہیں مارننگ شوز کی بے تاج ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس دلکش شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔ شادی ویک کے پہلے دِن ”نتاشہ علی، کرن خان، بنیتا، عالیہ امام، سنگیتا، سنبل اقبال، مشی خان، پنکی، سندس ماڈل بینا اور ماڈل سعدیہ“ مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس شادی ویک میں لڈی ڈالی جائے گی، مایوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی ہوگی۔

نئی زندگی شروع کرنے والی دلہنوں کو دُعائیں بھی دی جائیں گی۔ اس موقع پر شادی شدہ خواتین بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ خوبصورت ڈولی پر پھول نچھاور ہوں گے ، ڈانڈیا ڈانس بھی ہوگا۔ چھوٹی اُنگلی پر مہندی لگانے اور دُلہن کے ہاتھوں کو گلاب کے پانی سے دھلانے کی رسم بھی ہوگی ۔ گیندے کے پھول، سجی ہوئی تھال، لال دوپٹہ اُڑھا نے کی رسم بھی ناظرین کے دِل جیتنے کیلئے تیار ہے۔ دُلہنوں کو اُبٹن لگایا جائے گا اس کے علاوہ بلقیس آپا اُبٹن بنانے کی ریسیپی بھی بتائیں گی۔ شادی کی خوشیوںکا تمام خلاصہ شو میں ہوگا۔

تازہ ترین