اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اختیارات میں مزید کمی کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سے بھی فارغ کر دیا،اس سے قبل انہیں ای سی سی کی سر براہی سے فارغ کیا گیا تھا۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کابینہ کمیٹی نجکاری کی چیئرمین اور ممبر شب سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم اب خود اس کمیٹی کے سر براہ ہوں گے، تجارت، صنعت و پیداوار ، قانون و انصاف ،پورٹ اینڈ شپنگ ،نجکاری کے وزراء کمیٹی کے مستقل ممبر ہوں گے،کئی وزرائے مملکت اور وفاقی سیکرٹریز کو کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی دعوت پر بلایا جائے گا، اسحاق ڈار 2013 سے اب تک اس کمیٹی کے چیئر مین چلے آ رہے تھے۔