پشاور (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے کہاہے کہ عمران خان اور سراج الحق بینک آف خیبر کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں،عمران خان اور سراج الحق کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بینک آف خیبر کے ایم ڈی کی غیر قانونی تقرری پر سراج الحق کیوں خاموش ہیں، دونوں رہنماؤں کے احتساب کے دعوؤں کیخلاف احتساب کمیشن کے سامنے دھرنا دونگا۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے تمام ثبوت لے کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائوں گا،صوبے میں جاری کرپشن کے کئی اسکینڈل جلدمنظرعام پرآجائیں گے۔