• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : بااثر شخص کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)صالح پٹ کے رہائشی شنبانی برادری کے افراد نے بااثر شخص کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت غلام بخش، صاحب ڈنو، ماکوڑو شنبانی ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے 19بکرے زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں، جبکہ پولیس بھی بااثر شخص کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ بااثر شخص کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

تازہ ترین