کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ بلوچستان میں پارٹی کو فعال کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں بالخصوص خواتین کی ممبر سازی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی رہنما سکینہ عبداللہ سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف ایک جماعت نہیں نظریہ کا نام ہے ہم بھٹو شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے بعد ازاں انہوں نے سکینہ عبداللہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب کا بھی تحفہ دیا۔