کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام ہونے والے بی اے ۔بی ایس سی(ریگولر)کے سالانہ امتحانات 12ستمبر2017سے شروع ہوں گے،شعبہ امتحانات کےجاری کردہ اعلامیے میں تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجز کے ریگولر طلباء و طالبات کو اطلاع دی گئی ہے کہ ان کے بی اے،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے سال 12ستمبر سے منعقدہوں گے،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بی اے ، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات منعقد کرانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔