• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کو فرد واحد کے مفادات کیلئے تبدیل نہیں کیا جاسکتا،سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر دفعہ 62،63 کو آئین سے نکالناہے تو پھر جیلوں کے دروازے کھول دیں اور چوروں لٹیروں کو رہا کردیں تاکہ سارے چور لفنگے حکومت کر سکیں۔ آئین کو فرد واحد کے مفادات کیلئے تبدیل نہیں کیا جاسکتا،پارلیمنٹ میں کرپشن کوتحفظ دینے کے لیے نہیں، کرپشن اور کرپٹ سسٹم ختم کرنے کے لیے ڈائیلاگ ہونے چاہئیں۔ آئین کو فرد واحد کے مفادات کے لیے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔ آئین کو اپنا تابع بنانے کی بجائے آئین کے تابع ہونے کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین