اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا نے وزیر خزانہ‘ ریونیو‘ اقتصادی امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مشاورت سے ملک بھر میں ریجنل ٹیکس دفاتر‘ لارج پیکس پیئرز یونٹ کے چیف کمشنروں اور ڈائریکٹرز جنرل کو فوری طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ ان سب کو آن لائن چارج چھوڑ کر تعیناتی کے نئے مقام پر چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنیادی پے سکیل نمبر 20کے چیف ایچ بی آر اسلام آباد کو ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ لاہور‘ عاصم مجید خان کمشنر زون ون ایل ٹی یو اسلام آباد کو کمشنر ایچ آر ایم ایل ٹی یو اسلام آباد‘ ڈاکٹر ملک محمد خان کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس آر ٹی او سرگودھا کو کمشنر ایچ آر ایم سرگودھا‘ محمد اشفاق احمد کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس آر ٹی او راولپنڈی کو کمشنر سٹی زون آر ٹی او راولپنڈی‘ احمد شجاع خان کمشنر زون تھری ایل ٹی یو اسلام آباد کو کمشنر زون ٹو ایل ٹی یو اسلام آباد‘ انوار الحق ڈائریکٹر ٹریننگ لاہور کو کمشنر زون تھری کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور‘ محمد عابد رضا بودلہ کمشنر کارپوریٹ زون ریجنل ٹیکس آفس ملتان کو کمشنر بہاولپور زون آر ٹی او بہاولپور‘ جہانگیر احمد کمشنر زون ٹو آر ٹی او ٹو لاہور کو کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس آر ٹی او ٹو لاہور‘ ساجد نذیر ڈائریکٹر قانون کراچی کو کمشنر زون ون آر ٹی او تھری کراچی‘ سیدین رضا زیدی کمشنر زون ون آر ٹی او تھری کراچی کو کمشنر زون ون آر ٹی او ٹو کراچی‘ امتیاز علی سولنگی کمشنر زون تھری آرٹی او ٹو کراچی کو کمشنر زون فور کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی‘ ظہور احمد پنہور کمشنر زون فور آر ٹی او تھری کراچی کو کمشنر زون تھری ایل ٹی یو کراچی‘ مس ارم سرور کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس اپیل فیصل آباد کو کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد‘ محمد عاصم حلیم کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کو کمشنر سیالکوٹ زون ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ‘ ڈاکٹر شفقات حسین کہار کمشنر زون ون ایل ٹی یو کراچی کو کمشنر زون ون آر ٹی او حیدرآباد‘ محمد تقی قریشی ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کو کمشنر زون ون آرٹی او سرگودھا‘ محمد طاہر جمال خٹک کو سینئر مینجمنٹ کورس سے واپسی پر کمشنر ایچ آر ایم آرٹی او پشاور‘ عدنان احمد ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کو کمشنر اوکاڑہ زون آرٹی او ٹو لاہور اور ذوالفقار علی سید کو سینئر مینجمنٹ کورس سے واپسی پر کمشنر زون ون کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی مقرر کیا گیاہے۔