• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہنگ: نوجوان نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو قتل کردیا، اوکاڑہ میں بد چلنی کے شبہ میں بھتیجی مارڈالی

لا ہور، اوکاڑہ، چوہنگ، (کرائم رپورٹر سے، نمائندہ جنگ، نامہ نگار)لاہور غیرت کے نام پرنوجوان نےماں، بہن کو قتل کر دیا جبکہ اوکاڑہ میںچچا نےبدچلنی کے شبہ پربھتیجی مارڈالی۔ مبینہ غیرت کے نام پر دوسری شادی کرنے کی پاداش پر بیٹے نے ماں اوربہن کو چھریوں کے وار کر کے موت کی گھاٹ اُتار دیا  ۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ شاہ پور کانجراں کی رہائشی 36سالہ شبانہ کے بیٹے نے دوسری شادی کرنے کی پاداش میں اپنی ماں اور6سالہ بہن  عالیہ شہزادی کو اویس اور ان کے کزن شہباز نے شبانہ کوثر کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ اُتاردیا ۔چوہنگ کے نامہ نگار کے مطابق نوجوان اویس نے اپنے  کزن شہباز   کیساتھ  مل کر اپنے سوتیلے باپ کی دوسری بیوی شبانہ کوثر کو چھری سے جبکہ ان کی 5سالہ بیٹی ملیحہ شہزادی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور شبانہ کوثر کو   قتل کرنے کے بعد اس کی لاش واشنگ مشین میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ، ہومیسائڈ یونٹ ،انویسٹی گیشن ونگ ،کرائم سین اور فرانزک لیب کا عملہ جائے وقوعہ پرپہنچ گیا جہاں انھوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے ۔بعد ازاں پولیس نے مقتولین کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کیں جبکہ اویس اور شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے بیٹے کی رضامندی کے خلاف دوسری شادی کررکھی تھی جس کا اسکو شدید رنج تھا اور وہ اس سے پہلے بھی متعدد بار مقتولہ کو دھمکیاں دے چکا تھا۔اوکاڑہ کے نواح میں چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی کو فائر مار کر قتل کر دیا۔  اوکاڑہ کے نواحی قصبہ43جی ڈی میں ایک شخص ذوالفقار نے مبینہ طور پر بد چلنی کے شبہ میں غیرت کے نام پر اپنی حقیقی بھتیجی(  ک)کو فائر مار کر قتل کر دیا۔تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او انسپکٹر عزیز چیمہ  کے مطابق  مقتولہ اپنے گھریلو ملازم مشتا ق کے ساتھ چلی گئی تھی جسے واپس لایا گیا۔پولیس کے بقول ملزم ذوالفقار  اس  کی شادی اپنے بیٹے سے کرنا چاہتا تھا مگروہ اس پر رضامند نہ تھی۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔  
تازہ ترین