• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن انتخابی اخراجات کی خود نگرانی کرے،سراج الحق

The Election Commission Should Monitor The Election Costs Itself Siraj Ul Haq

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن باسٹھ، تریسٹھ کے قانون پر پورا نہ اترنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے اورانتخابی اخراجات کی خودنگرانی کرے۔

لاہور میں سراج الحق کی صدارت میں منصورہ میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر انتخابات محض چہرے بدلنے کی ریہرسل ہے،انتخابات میں دولت کے بے دریغ استعمال کو روکا جائے،انتخابی بے قاعدگیوں کا ذمہ دار براہ راست پریزائیڈنگ آفیسر کو قرار دیا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابی اخراجات کی خود نگرانی کرے،اخراجات کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے والوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے ،آئین کی دفعہ باسٹھ، تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

تازہ ترین