لاہور (خصوصی نمائندہ، این این آئی) جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی عمرہ میں ملاقات کی۔ چالیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں اتفاق کیا کہ ملک میں جمہوری عمل جاری رہنا چاہیے اور جو ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے فیصلے کیے گئے ہیں ان کو جلد پایا تکمیل تک پہنچنا چاہیے جس میں سب سے اہم فیصلہ سی پیک ہے۔ دریں اثناء لاہور روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی جس نظریئے کے نام پر وطن عزیز بنا ہے اس نظریئے کے تحفظ کے لیے مصروف عمل ہیں ۔