• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آرانٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کےتفتیش کے اختیارات معطل

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کو تاحکم ثانی تفتیش کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت،چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو،اور ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل وسیم احمد ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق230کے تحت ان لینڈ ریونیو کے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ میں تعلیم اور تجربہ پر پورا اترنے والے تفتیشی افسران براہ راست بھرتی کرنا لازم ہے۔انہوں نے بتایا کہ قانون کے برعکس بورڈ آف ریونیو کے ناتجربہ کار اور من پسند افسران کو ان لینڈ ریونیو کے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ میں ٹرانسفر کر کے تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کار اور سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے ایف بی آر کے ملازمین ناقص تفتیش کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن رہے ہیں جس کی وجہ سے ایف بی آر کا  انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ عملی طور پر بے اثر ہوچکا ہے۔

تازہ ترین