کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق 3روزہ دورے پرآج کوئٹہ پہنچیں گے، وہ جماعت اسلامی زون 5کی جانب سے سہ پہر 4 بجے قلعہ حاجی محمد افضل،سرگل قلعہ خلجی کالونی نزد موسیٰ کالونی سریاب روڈ پرشمولیتی جلسہ سے خطاب کریں گے،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،زون 5کے ناظم محمد حلیم حماس نے کہاہےکہ جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔