• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگوں نے غلطیوں کا بوجھ وزارت داخلہ پر ڈال دیا، چوہدری نثار

Todays Print

اسلام آباد (آن لائن، مانیٹرنگ سیل) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سینیٹرپرویزرشیدکے وزارت داخلہ کے بارے میں بیان پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں کا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے، ایسے لوگوں کی سوئی وزارت داخلہ اور چوہدری نثار پرپھنس گئی ہے، بہتر ہوتا اگر پرویزرشیداپنے بیان کی وضاحت کر دیتے۔

ترجمان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں کاملبہ وزارات داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے۔ پرویز رشید بتاتے کہ کارستانیوں پرپردہ ڈالنے کیلئے انہیں وزیرداخلہ سے کس مدد کی توقع تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اپنی حکومت کومشورہ دیں کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پر لائیں۔ پرویز رشید پہیلیاں بجھوانے کے بجائے سازش کی کھل کروضاحت کریں، ڈان لیکس میں فیصلہ دینے والی چھ رکنی کمیٹی میں وزارت داخلہ کاایک ممبرتھا، انکے خلاف فیصلہ دینے والی کمیٹی میں پانچ ممبروفاقی یاصوبائی حکومت کے ماتحت تھے۔

تازہ ترین