• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکٹا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکمت عملی مرتب کرے، احسن اقبال

اسلام آباد(خبر ایجنسی ) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نیکٹا کو مزید فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے گی، نیکٹا کو ملک کا مثالی ادارہ بنائیں گے ،نیکٹا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، نیکٹا صوبائی حکومتوں اور دیگر اداروں کیساتھ مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکمت عملی مرتب کرے ، بیرون ممالک سے حاصل ہونے والے عطیات کی وصولی کیلئے قانونی ضابطہ کار مرتب کیا جائے، والدین اپنے بچوں اور محلے دار اپنے پڑوسیوں پر نظر رکھیں ۔ جمعے کو وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کا دورہ کیا جہاں پر نیکٹا افسران کی طرف سے ان کا استقبال کیا گیا،نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا احسان غنی نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزارت کے تحت کسی بھی ادارے کا پہلا دورہ نیکٹا کی افادیت اور اہمیت اجاگر کرتا ہے۔

تازہ ترین