پشاور( خصوصی نامہ نگار) جشن آزادی کی مناسبت سے کوہاٹ میں کھیلے گئے ٹینس ٹینس اور ہاکی ٹورنامنٹ میں ذیشان اللہ اور ایوب کلب نے ٹائٹل جیت لئے۔ رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی اور ایم پی اے ضیاء اﷲ بنگش نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکندر شاہ ، صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و کوآری ڈی نیٹر ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ فقیر محمد اعوان اور امان اﷲبھی موجود تھے ۔ ٹیبل ٹینس میں ذیشان اﷲ نے پہلی ، اسفندیار نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، سکواش میں زبیر بنوری نے پہلی ، عبدالنافع نے دوسری ، فٹ بال میں محب الرحمٰن شنواری پہلی ، شنواری کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہاکی میں ایوب کلب نے کاغزئی کلب کو تین دو سےہرایا۔ جوڈو میں عثمان نے گولڈ، عماد نے سلور اور یوسف نے برونز ، باکسنگ میں طارق خان نے گولڈ، شیر علی نے سلور میڈل ، ہینڈ بال میں عبدالباسط نے گولڈ اور شیر خان نے سلور میڈل ، بیڈمنٹن میں عمر شاہ نے گولڈ اور مصدق نے سلور میڈل جبکہ والی بال میں سلطان کلب نے پہلی اور رجمیر کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔