کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے جنرل سیکریٹری الہی بخش ایڈووکیٹ کی جانب سے علی احمد لہڑی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا لائسنس ملنے کی خوشی میں سبی بار کے دفتر میں استقبالیہ دیا گیا جس میں سبی بار کے صدر سلیم عمر، نائب صدرمولابخش ، فنانس سیکریٹری عمران، جوائنٹ سیکریٹری لیاقت علی، لائبریرین اعظم لونی سینئر وکلاء رشید احمد ، حفیظ محمد شہی ، حاجی صادق گھمن ، حنین اقبال ، چوہدری انوار الحق اور کوئٹہ سے امین اللہ خان ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تمام وکلاء نے علی احمد لہڑی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے اس موقع پر علی احمد لہڑی ایڈووکیٹ نے تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا ۔