• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Work On 77 Development Projects In Zhob

کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف ا لر حمٰن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکیج کے تحت سترہ سو ننانوے اعشاریہ پانچ چھ آٹھ ملین روپے کی لاگت سے عوامی فلاح و بہبود کے 77 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کی معیار ی او ربروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ افسران جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بلا اجازت سٹیشن سے غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے نگران کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ،ڈپٹی کمشنر موسی خیل حبیب ا لرحمٰن جاموٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی اعجاز احمد ، سپرنٹنڈنگ انجینئر بی اینڈآر ، سپرنٹنڈنگ انجیئنرایریگیشن ، ایکسین بی اینڈ آر اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں اس میں خیانت ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروںکو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے ریونیو افسران اور اہلکاران پر مشتمل نگران کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

دور ان اجلاس افسران نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکیج کے تحت ضلع لورالائی میں عوامی فلاح و بہبود کے 30 ترقیاتی منصوبوں کو 799.990 ملین روپے کی لاگت سے ،ضلع ژوب میں13 ترقیاتی منصوبوں کو 400.000 ملین روپے کی لاگت سے ،ضلع قلعہ سیف اللہ میں13ترقیاتی منصوبوں کو 199.020 ملین روپے کی لاگت سے ،ضلع بارکھان میں11 ترقیاتی منصوبوں کو199.676 ملین روپے کی لاگت سے جبکہ ضلع موسی خیل میں10ترقیاتی منصوبوں کو200.000 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ژوب ڈویژن میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا نیز عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

تازہ ترین