• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
There Is No Holy Cow In The Country Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ،سب کا احتساب ضروری ہے ملک میں بحران حکمرانوں کی وجہ سے ہے وہ کسی اور کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں۔

کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پہلی بار اتنا بڑا فیصلہ دیا اور جے آئی ٹی نے انصاف پر مبنی تحقیقات کی ہیں، ملک کی جڑوں کو کر پشن کے باعث کھوکھلا کیا گیا،کرپشن نے ہی ریلوے، پی آئی ا ے، اسٹیل ملز کو تباہی کے دہانے پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ آئین میں موجود آرٹیکل 63,62 ایک آئینہ ہے، آئینہ توڑنے کی بجائے اپنے چہرے صاف کریں۔

سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کا مطالبہ صرف ایک فرد یا ایک شاہی خاندان کا نہیں بلکہ سب کا احتساب چاہتے ہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی کی دائر کردہ ریفرنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہاکہ اگر اب بھی ان کا رویہ تبدیل نہیں ہوتا ہے ایسے میں جو بھی حادثہ ہوا تو اس کی ذمہ داری ن لیگ پر ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے صوبے کے خوبصور ت چہرے پر خون کے دھبے پڑے ہوئے ہیں ، تیس ار ب خرچ کرنے کے باوجود امن قائم نہیں ہو سکا، خدا کرے کہ یہاں امن قائم ہو اور عوام کو تحفظ کا احساس ہو۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، یہی وجہ ہے یہاں سب سے زیادہ غربت اور بے روزگاری ہے ۔

 

تازہ ترین